12 ستمبر 2014 - 13:15
عراق امریکی وزیر خارجہ کی بات کو نہ مانے

عراقی پارلیمنٹ ميں حکومت قانون اتحاد کی نمائندہ نے اپنے ملک کی انتظامیہ اور مقننہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق کے وزیر دفاع کے تعین کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی بات کو نہ مانیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  المستقلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت قانون اتحاد کی نمائندہ عالیہ نصیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورۂ عراق کا مقصد بہت واضح ہے اور سب جانتے ہیں کہ امریکی حکومت، عراق کی نئی کابینہ ميں وزارت دفاع کے عہدے کے لئے ایک مخصوص شخص کا نام مسلط کرنے کے درپے ہے، اور یہ امریکی اقدام عراق کے داخلی امور خاص طور پر سیکیورٹی کے مسئلے میں آشکارہ مداخلت شمار ہوتی ہے کہ جو اس ملک کااہم مسئلہ ہے۔ عالیہ نصیف نے کہا کہ عراقی انتظامیہ اور مقننہ کو امریکی باتیں ماننے سے پرہیز کرنا چاہئے اور انہیں امریکی وزیر خارجہ کو یہ بتا دینا چاہئے کہ عراق میں کابینہ کی تشکیل اس ملک کا داخلی مسئلہ ہے اور عراقیوں کو دوسروں سے بہتر طور پر یہ معلوم ہے کہ کون سی چیز ان کے فائدے میں ہے اور کون سی نقصان میں ۔ واضح رہے کہ جان کیری بدھ کے روز عراق پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲